Oriental Garden Lizard
چھپکلی کی اس نسل کو باغیچوں والی چھپکلی یا مقامی طور پر کرلا کہتے ہیں۔ یہ چھپکلی اپنی رنگت تبدیل کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہے اور عام عوام کی اکثریت اسے گرگٹ سمجھتی ہے جبکہ گرگٹ ایک الگ قسم کی چھپکلی ہے جو پاکستان میں اب تقریباً ناپید ہو چکی ہے اور صرف نگرپارکر کی حد تک دیکھی جاسکتی ہے۔
باغیچوں والی چھپکلی جنگلوں اور انسانی آبادی والی جگہوں میں اپنا ٹھکانہ بناتی ہے اور انکی نسل کو خطرے سے دوچار نہیں سمجھا جاتا ۔
اس کی لمبائی 35 سینٹی میٹر سے زیادہ لمبی اور خوراک میں مختلف اقسام کے حشرات الارض شامل ہیں۔
افزائش کے موسم میں نر حریفوں پر اپنی دھاک بٹھانے اور مادہ کی توجہ مبذول کرنے کیلئے اپنے
سروں کو روشن کرکے پش اپس لگاتے ہیں۔ مادہ کل 20 انڈے دیتی ہے اور ان سے سات ہفتوں کے بعد ایک نئی نسل تیار ہوجاتی ہے۔